
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔
معروف لاجسٹکس اور فریٹ فارورڈنگ کمپنی اسکائی ویز ایئر سروسز لمیٹڈ (ایس اے ایس ایل) کا 582.80 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس آئی پی او میں 27 اگست تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد 28 اگست کو شیئرز کی الاٹمنٹ کی جائے گی، جبکہ 31 اگست کو الاٹ کیے گئے شیئرز ڈی میٹ اکاو¿نٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئرز یکم ستمبر کو بی ایس ای اور این ایس ای پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔ لانچ کے بعد شام 3 بجے تک یہ آئی پی او 89 فیصد سبسکرائب ہو چکا تھا۔
اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 131 روپے سے 138 روپے فی شیئر کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 100 شیئرز کا ہے۔ ریٹیل سرمایہ کار کم از کم ایک لاٹ یعنی 100 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 13,800 روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
اسی طرح ریٹیل سرمایہ کار 1,93,200 روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 14 لاٹس میں 1,400 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔ اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 4,22,31,600 شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان میں تقریباً 399 کروڑ روپے مالیت کے 2,88,98,300 نئے شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ تقریباً 184 کروڑ روپے مالیت کے 1,33,33,300 شیئرز آفر فار سیل (او ایف ایس) ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ