کھرگے کا الزام—حکومت ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایک اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت پر ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت چور دروازے سے ریزرویشن ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
کھرگے کا الزام—حکومت ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے


نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایک اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت پر ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت چور دروازے سے ریزرویشن ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

کھرگے نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ 2015 میں مرکزی حکومت میں 4.21 لاکھ عہدے خالی تھے، جو 2024 میں بڑھ کر 8.24 لاکھ ہو گئے۔ ریلوے میں 2.40 لاکھ، وزارتِ دفاع میں 2.41 لاکھ اور وزارتِ داخلہ میں 1.10 لاکھ عہدے خالی ہیں۔ سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یو) میں 5.1 لاکھ مستقل ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں اور کنٹریکٹ ملازمین کی تعداد 19 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہو گئی ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ یہ صرف روزگار کا مسئلہ نہیں بلکہ سماجی انصاف کا معاملہ ہے۔ سرکاری عہدے خالی رکھنے سے ریزرویشن کے مواقع ختم ہو جاتے ہیں، پی ایس یو فروخت کرنے سے ریزرو ملازمتیں ختم ہو جاتی ہیں اور مستقل ملازمتوں کو کنٹریکٹ میں تبدیل کرنے سے بھی ریزرویشن ختم ہو جاتا ہے۔

کھرگے نے الزام لگایا کہ بی جے پی کو آئین تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ریزرویشن والی ملازمتیں ختم کر دینا ہی کافی ہے۔ حکومت کی یہی پالیسی ہے کہ عہدے خالی رکھو، پی ایس یو فروخت کرو، کنٹریکٹ سسٹم کو بڑھاو¿ اور ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور ای ڈبلیو ایس طبقات سے ان کا آئینی حق چھین لو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande