اپ ڈیٹ....... اسٹاک مارکیٹ میں للیتا جیولری کا مضبوط آغاز، آئی پی او کے سرمایہ کار منافع میں
نئی دہلی، 24 اگست(ہ س)۔ جنوبی ہندوستان کےٹیئر-2 اورٹیئر-3 کے شہروں میں زیورات کی خوردہ فروشی کرنے والی کمپنی للیتا جیولری مارٹ کے حصص نے آج اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغاز کیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت
سرمایہ


نئی دہلی، 24 اگست(ہ س)۔ جنوبی ہندوستان کےٹیئر-2 اورٹیئر-3 کے شہروں میں زیورات کی خوردہ فروشی کرنے والی کمپنی للیتا جیولری مارٹ کے حصص نے آج اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغاز کیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 201 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج یہ بی ایس ای پر31.99 فیصدپریمیم کے ساتھ 265.30 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر31.84فیصد پریمیم کے ساتھ 265 روپے کی سطح پر درج ہوا۔ لسٹنگ کے بعدخریداری کی حمایت سے اسٹاک چھلانگ لگا کر274.30 روپے کی سطح پر آگیا اور منافع وصولی کی وجہ سے فروخت کے سبب 244.30روپے کی سطح پر گربھی گیا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، حصص248.40 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اس طرح، تجارت کے پہلے دن، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے فی حصص47.40روپے یعنی23.58 فیصد کا منافع حاصل کیا۔

کمپنی کا 1,700 کروڑ روپے کا آئی پی او 17 اور 19 اگست کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 66.63 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میںاہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کے 153.80 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 78.17 بار سبسکرائب کیا گیا۔ نیز، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 12.51 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا اور ملازمین کے لیے مخصوص حصے کو 9.10 گناسبسکرائب کیا گیا تھا۔

اس آئی پی او کے تحت پانچ روپے کی فیس ویلیو کے ساتھ کل 8,46,08,276 حصص جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں تقریبا 1,200 کروڑ روپے کے5,97,32,655 کا تازہ ایشو شامل ہے۔ اس کے علاوہ، پیشکش برائے فروخت ونڈو کے ذریعے تقریبا 500 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے گئے ہیں۔ کمپنی آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت سے اکٹھا ہونے والی رقم کو اپنے دس نئے اسٹورز قائم کرنے، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

للیتا جیولری مارٹ کی مالی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے پراسپیکٹس میں کیے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال2023تا2024 میں کمپنی کا خالص منافع 359.83 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 364.73 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی نے پچھلے مالی سال 2025تا2026میں 1,009.82 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا۔ اس نے مالی سال2023تا2024 میں 16,800.62 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 16,907.88 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی دوران، پچھلے مالی سال 2025تا2026 میں، کمپنی کو 25,039.80 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

اس دوران کمپنی کا قرض بھی مسلسل بڑھتا گیا۔ مالی سال 2023تا2024کے اختتام پر کمپنی پر 824.18 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال2024تا2025 میں بڑھ کر 949.26 کروڑ روپے ہو گیا۔ گزشتہ مالی سال 2025تا2026 کی بات کریں تو اس عرصے کے دوران کمپنی کا قرض کا بوجھ 1,604.14 کروڑ روپے کی سطح پرآگیا۔

اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024 میں یہ 1,667.78 کروڑ روپے تھی۔ اسی طرح، کمپنی کی مجموعی مالیت 2024تا2025 میں بڑھ کر 2,028.80 کروڑ روپے ہو گئی۔ یہ پچھلے مالی سال 2025تا2026 میں 3,033.14 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

کمپنی کے رزرواور سرپلس کی بات کریں تو کمپنی کو اس دوران اس محاذ پر مسلسل کامیابی حاصل ہوئی۔ مالی سال 2023تا2024 میں یہ 1,552.46 کروڑ روپے کی سطح پر تھا۔ اگلے سال 2024تا2025میں کمپنی کے رزرو اور سرپلس بڑھ کر 1,675.39 کروڑ روپے ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ مالی سال2025تا2026 میں کمپنی کے رزرو اور سرپلس بڑھ کر 2,679.74 کروڑ روپے ہو گئے۔

اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے 2023تا2024 میں 222.33 کروڑ روپے رہی، جو 2024تا2025میں بڑھ کر 310.35 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی طرح پچھلے مالی سال 2025تا2026میں یہ 435.22 کروڑ روپے تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande