
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمد پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹا دی ہے، جس میں ’ڈورم‘ قسم کی گندم بھی شامل ہے۔ حکومت نے گندم کے آٹے اور میدہ و سوجی جیسی دیگر مصنوعات کی برآمد کی بھی اجازت دے دی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں گندم اور اس کی مصنوعات (جیسے آٹا، میدہ، سوجی اور ڈورم گندم) کی برآمد پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گندم کی برآمدی پالیسی کو فوری اثر سے ’محدود‘ کے بجائے ’آزاد‘ زمرے میں شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں گندم کے وافر ذخیرے اور ریکارڈ پیداوار کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے علاوہ حکومت نے گندم کے آٹے اور میدہ و سوجی جیسی دیگر مصنوعات کی برآمد کی بھی اجازت دے دی ہے۔ مرکزی حکومت نے رواں سال فروری میں محدود مقدار میں گندم کی برآمد کی اجازت دی تھی۔ ایچ ایس کوڈ 11010000 کے تحت آنے والے گندم کے آٹے اور اس سے متعلق مصنوعات کی برآمدی پالیسی کو فوری اثر سے ’محدود‘ سے بدل کر ’آزاد‘ کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد