
ممبئی، 24 اگست (ہ س)۔ عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ باکس آفس پر مسلسل مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ریلیز کے دوسرے ویک اینڈ پر بھی فلم کی کمائی میں اچھی تیزی دیکھنے کو ملی۔ دوسری جانب اسی دوران سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی سنی دیول کی فلم ’بٹوارہ 1947‘ ناظرین کو سینما گھروں تک لانے کے لیے جدوجہد کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویک اینڈ پر بھی فلم کی کمائی میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔
سیکنلک کے مطابق ’آوارہ پن 2‘ نے ریلیز کے 10ویں دن یعنی اتوار کو 8.75 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا۔ اس سے ایک روز قبل ہفتہ کو فلم نے 8.25 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس طرح 10 دن میں فلم کا ہندوستان میں نیٹ کلیکشن 136.25 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔فلم کا گراس کلیکشن 162.50 کروڑ روپے جبکہ دنیا بھر میں اس کی مجموعی کمائی 192.80 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
سنی دیول کی ’بٹوارہ 1947‘ کی صورتحال مسلسل کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ فلم نے 10ویں دن یعنی اتوار کو محض 1.30 کروڑ روپے کمائے، جبکہ ہفتہ کو اس کا کلیکشن 1.15 کروڑ روپے رہا تھا۔فلم کا ہندوستان میں مجموعی نیٹ کلیکشن اب 36.80 کروڑ روپے ہوگیا ہے، جبکہ دنیا بھر میں اس کی کمائی تقریباً 52.52 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، علی فضل اور کرن دیول بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan