امراوتی کے ضلع خواتین اسپتال میں آگ لگنے سے 3 نوزائیدہ بچوں کی موت، 6 زخمی
امراوتی ، 23 اگست (ہ س) مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں واقع ضلع خواتین اسپتال کی تیسری منزل پر قائم چائلڈ وارڈ میں پیر کی علی الصبح اچانک آگ لگنے سے 3 نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی، جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ تمام زخمی بچوں کا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں علا
Amravati District Women Hospital Fire


امراوتی ، 23 اگست (ہ س) مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں واقع ضلع خواتین اسپتال کی تیسری منزل پر قائم چائلڈ وارڈ میں پیر کی علی الصبح اچانک آگ لگنے سے 3 نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی، جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ تمام زخمی بچوں کا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ وارڈ میں زیر علاج دیگر بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر لگی آگ پر قابو پالیا ہے اور اب کولنگ کا کام جاری ہے۔

واقعے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کے مطابق آج علی الصبح تقریباً 3 بج کر 30 منٹ پر چائلڈ وارڈ میں قائم نیونیٹل انٹینسیو کیئر یونٹ میں وینٹی لیٹر میں اچانک دھماکہ ہونے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے بعد پورا وارڈ دھوئیں سے بھر گیا، جس کے باعث اسپتال میں افراتفری پھیل گئی۔ جس وقت آگ لگی، اس وقت وارڈ میں 39 نوزائیدہ بچوں کا علاج جاری تھا۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے نے فوری طور پر تمام بچوں کو وارڈ سے بحفاظت باہر نکالنے کی کوشش شروع کردی۔ اس دوران 3 نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی، جبکہ 6 بچے زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ بعض بچوں کے ہاتھ اور پاؤں جھلس گئے ہیں۔ زخمی بچوں کو فوری علاج کے لیے قریب واقع سرکاری سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تفتیش میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آگ وینٹی لیٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث لگی یا اس کی کوئی اور وجہ تھی۔ اس کے ساتھ ہی اسپتال میں طبی آلات کی باقاعدہ جانچ، فائر سیفٹی نظام کی حالت اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موجود حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انتظامیہ کی تفصیلی جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی آگ لگنے کی اصل وجہ اور کسی ممکنہ لاپروائی کے لیے ذمہ داری طے ہوسکے گی۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande