اجے دیوگن کی ’دریشیم 3‘ کا اعلان، نیا پوسٹر جاری
ممبئی، 24 اگست (ہ س)۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی طویل عرصے سے منتظر فلم ’دریشیم 3‘ کو آخرکار باضابطہ عنوان مل گیا ہے۔ اداکار نے 24 اگست کو فلم کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کے نام اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ فلم اب ’دریشیم: دی کنکلوژن‘ کے ن
اجے دیوگن کی ’دریشیم 3‘ کا اعلان، نیا پوسٹر جاری


ممبئی، 24 اگست (ہ س)۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی طویل عرصے سے منتظر فلم ’دریشیم 3‘ کو آخرکار باضابطہ عنوان مل گیا ہے۔ اداکار نے 24 اگست کو فلم کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کے نام اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ فلم اب ’دریشیم: دی کنکلوژن‘ کے نام سے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ابھیشیک پاٹھک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پینوراما اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔ فلم میں ایک بار پھر اجے دیوگن وجے سالگاؤںکر کے کردار میں نظر آئیں گے۔اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہر انسان کا نظریہ الگ ہوتا ہے... میرے لیے میری فیملی ہی سب کچھ ہے۔ ’دریشیم: دی کنکلوژن‘ 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں۔‘‘

فلم کے عنوان سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ وجے سالگاؤںکر اور پولیس کے درمیان طویل عرصے سے جاری آنکھ مچولی اب اپنے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچنے والی ہے۔ ایسے میں ناظرین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ کہانی کا آخری نتیجہ کیا ہوگا۔

فلم کے نئے پوسٹر میں بھی راز برقرار رکھا گیا ہے۔ پوسٹر میں اجے دیوگن کا پورا چہرہ دکھانے کے بجائے ان کی صرف گہری اور سنجیدہ آنکھ کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ وجے کے محتاط مزاج، اس کے ذہن میں چلنے والی حکمت عملی اور چھپے ہوئے رازوں کی جانب اشارہ کرتی ہے۔’دریشیم: دی کنکلوژن‘ میں اجے دیوگن کے ساتھ تبّو، شریا سرن، رجب کپور، جے دیپ اہلاوت اور پرکاش راج اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

2 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم سے ’دریشیم‘ فرنچائز کی کہانی کو ایک فیصلہ کن انجام ملنے کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande