
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔
کمبل، کپڑے، موسمِ سرما کے ملبوسات اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی مدھر نِٹ کرافٹس لمیٹڈ کا 53.27 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس آئی پی او میں 27 اگست تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد 28 اگست کو شیئرز کی الاٹمنٹ کی جائے گی، جبکہ 31 اگست کو الاٹ کیے گئے شیئرز ڈی میٹ اکاو¿نٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئرز یکم ستمبر کو این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔ لانچ کے بعد شام 3 بجے تک اس آئی پی او کو 24 فیصد سبسکرپشن مل چکا تھا۔
اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 95 روپے سے 100 روپے فی شیئر کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 1,200 شیئرز کا ہے۔ اس آئی پی او میں ریٹیل سرمایہ کاروں کو دو لاٹس یعنی 2,400 شیئرز کے لیے بولی لگانی ہوگی، جس کے لیے انہیں 2,40,000 روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 53,26,800 نئے شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں۔
اس آئی پی او میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے 9.48 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے 42.76 فیصد اور نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے بھی 42.76 فیصد حصہ مختص ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میکر کے لیے 5 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔
اس ایشو کے لیے ایس کے آئی کیپیٹل سروسز لمیٹڈ کو بک رننگ لیڈ مینیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اسکائی لائن فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار بنایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ