کانگریس آج ’نئی مسلم لیگ‘ بن چکی ہے: نتن نوین
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے ”وندے ماترم“ کو لے کر کانگریس پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اب اپنی توہین کو ایک قرارداد کی شکل دے دی ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی پل
bjp-nitin-navin-On-congress


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے ”وندے ماترم“ کو لے کر کانگریس پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اب اپنی توہین کو ایک قرارداد کی شکل دے دی ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی پلیٹ فارم پر ’وندے ماترم‘ کے صرف پہلے دو بند ہی گائے جائیں گے۔

نتن نوین نے ایکس پر کہا، ”کچھ دن پہلے یہی توہین ایک فرد کے طرز عمل میں نظر آئی تھی، جسے کانگریس نے اتفاقیہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا۔ لیکن اب یہی توہین کانگریس کی باضابطہ پالیسی بن گئی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”بھارت ماتا“ کی اس مبارک بڑائی کی توہین ان ہزاروں مجاہدین آزادی اور شہیدوں کی بھی توہین ہے جنہوں نے وندے ماترم کو اپنے لئے باعث ترغیب سمجھ کر ملک کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ ان کے مطابق، یہ محض سیاسی دفاع نہیں ہے، بلکہ ووٹ بینک کی سیاست کا ثبوت ہے، جس کے لیے کانگریس پارٹی نے بار بار ملک کے وقار سے سمجھوتہ کیا ہے۔ نتن نوین نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی ”نئی مسلم لیگ“ کی طرح برتاو¿ کر رہی ہے اور اس کا موقف قومی جذبات کے خلاف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande