
سرینگر 20 اگست (ہ س) ۔ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور جمعرات کو لداخ کے اپنے پہلے دورے پر لیہہ پہنچے، سری نگر میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کے ایک دن بعد وہ لداخ پہنچ گئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گور آج صبح سری نگر سے لیہہ کے لیے روانہ ہوئے۔ امریکی سفیر بدھ کو سری نگر پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر سے ملاقات کی اور اس بات چیت کو بہت اچھا اور بہت خوشگوار قرار دیاتھا۔ گور، جو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی سفیر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، نے جموں و کشمیر کو ہندوستان کا ایک اہم حصہ قرار دیا۔ انہوں نے وزیر اعلی سے ملاقات کے بعد نامہ نگار کو بتایاکہ جیسا کہ یہاں ہر کوئی جانتا ہے، میں ہندوستان میں امریکی سفیر ہوں۔ اور یہ ہندوستان کا ایک اہم حصہ ہے۔ میں یہاں پہلی بار آیا ہوں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir