
تہران ،20اگست (ہ س )۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مغربی ایشیا میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں ۔دریں اثنا امریکہ نے ایران کے ساتھ اس کشیدگی کو معاشی جنگ کا نام دیاہے ۔امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف نام نہاد معاشی جنگ کا اعلان امریکہ کے لیے مزید شکست کا باعث بنے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ کا اعلان امریکہ کے اپنے بحران سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے امریکی اقتصادی پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی معیشت اور دنیا بھر کے ممالک کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان کے ساتھ ایک امریکی اخبار کی گزشتہ روز کی پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں امریکی قرضوں کے 40 ٹریلین ڈالرز تک پہنچنے کا ذکر کیا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ