سری نگر نے ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کا دل موہ لیا
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے پر بدھ کو سری نگر پہنچے ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور نے سری نگر کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ انہوں نے ایکس پر لفظی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، ’’پری محل اور مشہور ڈل جھیل کی سیر کے
ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور نے یہ تصویر ایکس پر شیئر کی۔


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے پر بدھ کو سری نگر پہنچے ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور نے سری نگر کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ انہوں نے ایکس پر لفظی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، ’’پری محل اور مشہور ڈل جھیل کی سیر کے ساتھ سری نگر کی خوبصورتی کا تجربہ کرنا بہت شاندار رہا!‘‘

سرجیو گور نے بدھ کو سری نگر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ جموں و کشمیر کے لیے جاری سفری ہدایات کا جائزہ لے گا، کیونکہ مرکزی حکومت اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خطے کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ گور نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا ایک اہم حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خوبصورت جگہ بھی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande