بی ڈبلیو ایف عالمی چیمپئن شپ سے باہر ہوئے آیوش شیٹی، علوِی فرحان نے ہرایا
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س): ۔ ہندوستانی نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی کا بی ڈبلیو ایف عالمی چیمپئن شپ میں سفر انڈونیشیا کے علوِی فرحان کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔ پری کوارٹر فائنل میں فرحان نے آیوش کو 21-19، 21-11 سے شکست دی۔ پہلے گیم میں دو
بی ڈبلیو ایف عالمی چیمپئن شپ سے باہر ہوئے آیوش شیٹی، علوِی فرحان نے ہرایا


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س): ۔

ہندوستانی نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی کا بی ڈبلیو ایف عالمی چیمپئن شپ میں سفر انڈونیشیا کے علوِی فرحان کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔ پری کوارٹر فائنل میں فرحان نے آیوش کو 21-19، 21-11 سے شکست دی۔

پہلے گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ وقفے تک فرحان نے 11-9 کی معمولی برتری حاصل کر رکھی تھی۔ اس کے بعد انڈونیشیائی کھلاڑی نے 18-14 کی برتری بنا لی۔ تاہم آیوش نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل پانچ پوائنٹس حاصل کیے اور 19-18 سے آگے ہوگئے۔

فرحان کی دو ناکام اپیلوں کے باوجود آیوش نے اپنا تحمل برقرار رکھا، لیکن فیصلہ کن لمحات میں فرحان نے دوبارہ برتری حاصل کرلی اور پہلا گیم 21-19 سے اپنے نام کرلیا۔

دوسرے گیم میں فرحان نے ابتدا ہی سے غلبہ برقرار رکھتے ہوئے 3-1 کی برتری حاصل کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کئی دلچسپ ریلیاں ہوئیں، لیکن فرحان نے بہتر کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقفے تک 11-6 کی برتری بنا لی۔ اس کے بعد انہوں نے آیوش کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا اور 21-11 سے گیم جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

اس جیت کے ساتھ فرحان نے سینئر سطح کے باہمی مقابلوں میں آیوش کے خلاف اپنی برتری 3-2 کرلی ہے۔اس سے قبل آیوش نے سری لنکا کے ابے وکرما کو 21-8، 21-10 سے شکست دے کر آسان کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں انہوں نے عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن چین کے شی یو کی کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ بھی کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande