سلمان خان کی اگلی فلم کا نام طے ، ’دی مونسٹر‘ میں ایک نئے اوتار میں نظر آئیں گے
سلمان خان اور نی تارا کی انتہائی متوقع ایکشن تھریلر فلم”ایس وی سی 63“ کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دل راجو کے پروڈکشن میں بننے والی اور وامشی پیڈیپلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام ”دی مونسٹر“ رکھا گیا ہے۔ حالانکہ پروڈیوسرز
Salman-Khans-film-gets-new-name-The-Monster


سلمان خان اور نی تارا کی انتہائی متوقع ایکشن تھریلر فلم”ایس وی سی 63“ کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دل راجو کے پروڈکشن میں بننے والی اور وامشی پیڈیپلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام ”دی مونسٹر“ رکھا گیا ہے۔

حالانکہ پروڈیوسرز کی جانب سے ابھی تک فلم کے ٹائٹل کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پروڈکشن کے دوران فلم کے لئے ”دی مونسٹر“نام تجویز کیا گیا ہے۔ یہ فلم بڑے پیمانے پر تیار کی جارہی ہے اور اسے پورے ہندوستان میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی پروڈکشن فی الحال جاری ہے اور ٹیم اکتوبر 2026 تک شوٹنگ کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پروڈیوسر کی جانب سے فلم کا باضابطہ ٹائٹل اور پہلالک جاری کرنے سے پہلے ایک وسیع تشہیری مہم شروع کرنے کی تیاری ہیں۔ فلم کی کہانی اور سلمان اور نین تارا کے کرداروں کو فی الحال پوری طرح خفیہ رکھا گیاہے۔پروڈیوسر پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ یہ ایک بڑے پیمانے پر ایکشن تھریلر فلم ہوگی، جس میں سلمان کا ایک نیا اور طاقتور اوتارنظر آئے گا۔

سری وینکٹیشورا کریئشنز کے بینر تلے دل راجو کی کی پروڈیوس کردہ ”دی مونسٹر“ سلمان خان، وامشی پیڈیپلی اور دل راجو کے درمیان پہلا اشتراک ہے۔ نین تارا پہلی بار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔ اداکارہ اس سے قبل ایٹلی کی ہدایت کاری میں شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ میں نظر آئی تھیں۔ سلمان کی فلموں کی عید پر ریلیز ایک موقع ہوتیہے اور اب دی مونسٹر 2027 کی عید پر دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سلمان اور نی تارا کی تازہ جوڑی کے پیش نظر شائقین اس کے باضابطہ اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande