ریاسی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
جموں, 20 اگست (ہ س)۔ ریاسی پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 28 گرام ہیروئن نما مادہ، برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اسٹیشن ریاسی کی ایک ٹیم نے بارادھاری کے قریب معمول کی ناکہ
Arrested


جموں, 20 اگست (ہ س)۔

ریاسی پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 28 گرام ہیروئن نما مادہ، برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اسٹیشن ریاسی کی ایک ٹیم نے بارادھاری کے قریب معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا اور گاڑی میں سوار افراد کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مبینہ طور پر 28 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔

گرفتار افراد کی شناخت محمد پرویز ولد محمد بشیر سکنہ سیلا، ریاسی اور محمد ریاض ولد علی محمد سکنہ کانسی پتہ، ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کرکے برآمد شدہ منشیات کو قانون کے مطابق ضبط کرلیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ریاسی میں ایف آئی آر نمبر 151/2026 درج کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22/25/29 کے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق تحقیقات کا مقصد مبینہ منشیات نیٹ ورک کے آگے اور پیچھے کے روابط کا پتہ لگانا اور اس میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کرنا ہے۔

ریاسی پولیس نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande