وزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر یاد کیا، اہل خانہ اور دیگر رہنماوں نےخراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر یاد کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’ہندوستان کے سابق وزیر اعظم شری راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت۔‘‘ آنجہانی رہنما کے
وزیر اعظم نریندر مودی کی ایکس پوسٹ۔


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر یاد کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’ہندوستان کے سابق وزیر اعظم شری راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت۔‘‘ آنجہانی رہنما کے اہلِ خانہ، کانگریس رہنما سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے راجیو گاندھی کی سمادھی ’ویر بھومی‘ پہنچے۔ راجیو گاندھی کو لوک سبھا اسپیکر اور وزیر دفاع نے بھی یاد کیا۔

ویر بھومی میں کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے کے ساتھ پہنچنے والے سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا نے راجیو گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کر کے یاد کیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایکس پر لکھا، ’’سابق وزیرِ اعظم شری راجیو گاندھی جی کے یومِ پیدائش پر انہیں عقیدت بھرا سلام۔‘‘ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر لکھا، ’’ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یومِ پیدائش پر میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ان کا بھی اہم کردار رہا ہے۔‘‘

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا یومِ پیدائش ’یومِ سدبھاونا‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وہ 40 سال کی عمر میں وزیر اعظم بنے تھے۔ راجیو گاندھی کی پیدائش 20 اگست 1944 کو بمبئی (اب ممبئی) میں ہوئی تھی۔ 31 اکتوبر 1984 کو اپنی والدہ اندرا گاندھی کے قتل کے بعد وہ کانگریس صدر اور پھر وزیر اعظم بنے تھے۔ راجیو گاندھی 1984 سے 1989 تک وزیر اعظم رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande