
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حسبِ معمول آج صبح سبھاشیتم کے طور پر مشہور سنسکرت گرنتھ ’کتھاسرت ساگر‘ کا شلوک ’’آپات کالے چہ کشٹے اپی نوتساہستتجیتے بدھیہ۔ اتی پربودھتستین کتھنچد درڑھ بدھینا۔۔‘‘ اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا۔ انہوں نے اس کے ذریعے مشکل حالات میں بھی صبر اور ہمت برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔
اس گرنتھ کے مصنف مہاکوی سوم دیو بھٹ ہیں۔ وزیر اعظم کی پوسٹ میں اس اشلوک کا مفہوم یوں بیان کیا گیا ہے کہ ’’مستحکم اور مضبوط ذہن رکھنے والے دانش مند لوگ وقت آنے پر یہ سمجھاتے ہیں کہ عقلمند افراد مصیبت اور مشکل حالات میں بھی کبھی اپنا حوصلہ نہیں کھوتے۔‘‘
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن