جمی شیرگل نے نئی فلم سائن کی
اداکار جمی شیرگل ان دنوں ’آپریشن سفید ساگر‘ سیریز کی کامیابی کے لیے خبروں میں ہیں۔ اب انہوں نے اپنی اگلی فلم ’تم رہے نہ تم‘ سائن کر لی ہے۔ اس نفسیاتی اور رشتوں پر مبنی ڈرامہ فلم کی ہدایت کاری پریم پرکاش مودی کریں گے۔ اس فلم میں جمی شیرگل اور دیویا
Jimmy-Shergill-signs-new-film


اداکار جمی شیرگل ان دنوں ’آپریشن سفید ساگر‘ سیریز کی کامیابی کے لیے خبروں میں ہیں۔ اب انہوں نے اپنی اگلی فلم ’تم رہے نہ تم‘ سائن کر لی ہے۔ اس نفسیاتی اور رشتوں پر مبنی ڈرامہ فلم کی ہدایت کاری پریم پرکاش مودی کریں گے۔

اس فلم میں جمی شیرگل اور دیویا دتہ پہلی بار مرکزی کردار وں میں شوہر اور بیوی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ہرش چھایا، زرینہ وہاب اور راجیش بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو ونی چاولہ اور سونو کٹیال اپنے بینر فینیٹکلی فلمی پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت پروڈیوس کررہے ہیں۔

فلم”تم رہے نا تم“ سویڈش ڈرامہ نگار آگسٹ اسٹرینڈبرگ کے مشہور ڈرامے دی فادر کا ہندوستانی ورژن ہوگا۔ یہ فلم ہندوستانی خاندانی ماحول میں اصل ڈرامے کی جذباتی اور نفسیاتی گہرائی کو پیش کرے گی۔ دی فادر میںانا، عدم تحفظ، ذہنی کشمکش اور بدلتے ہوئےحالات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ فلم اس جذباتی پیچیدگی کو ایک نئے تناظر میں ہندوستانی ناظرین کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

جمی شیرگل اور دیویا دتہ دونوں فلم کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں۔ جمی نے کہا کہ تم رہے نا تم کی کہانی نے انہیں فوری طور پر متوجہ کیا کیونکہ یہ بہت پیچیدہ اور انسانی جذبات سے جڑی ہوئی ہے۔ وہیں، دیویا دتہ نے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق کہانی انسانی، بے چین کرنے والی اور تہہ دار ہے اور یہی پیچیدگی اسے اخاص بناتی ہے۔ فلم کی کہانی اور اداکاروں کی کاسٹ کو دیکھتے ہوئے، تم رہے نا تم میں رشتوں اور نفسیات کے بارے میں ایک حساس کہانی پیش کئے جانے کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande