التجا مفتی نے وزیر اعلی عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا
سرینگر 20 اگست ( ہ س) پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے خطے کی تاریخ میں ایسا خوفزدہ وزیر اعلیٰ کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اہم اجلاس میں شرکت سے
التجا مفتی نے وزیر اعلی عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا


سرینگر 20 اگست ( ہ س)

پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے خطے کی تاریخ میں ایسا خوفزدہ وزیر اعلیٰ کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اہم اجلاس میں شرکت سے قبل ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہئے اور اعتماد کے ساتھ بات کرنی چاہئے۔امریکی سفارت خانے اور پاکستان کے معاملے پر، مفتی نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جان بوجھ کر ان سے متنازعہ سوالات پوچھ رہے ہیں اور وہ اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کریں گی۔غور طلب ہے کہ وہ شوپیاں میں پارٹی کے ورکروں اور لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شامل ہوئی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande