حاجن میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
سرینگر 20 اگست (ہ س): شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں ایک موٹر سائیکل کی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ حاجن میں اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے دونوں
حاجن میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق


سرینگر 20 اگست (ہ س): شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں ایک موٹر سائیکل کی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ حاجن میں اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے دونوں سوار زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں میں سے ایک کی شناخت یاور احمد، سوناواری کے رہائشی کے طور پر ہوئی، کو خصوصی علاج کے لیے سری نگر ریفر کیا گیا۔ تاہم بعد میں وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande