
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ ”وندے ماترم“کو مکمل طور پر گانے کی جگہ صرف دو بند گانے کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے ملک مخالف قدم قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی ایک بار پھر خوشامد اور ووٹ بینک کی سیاست کی راہ پر لوٹ رہی ہے۔
امیت شاہ نے کہا کہ 1937 میں کانگریس نے خوشامد کی سیاست کے تحت ”وندے ماترم“ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق، اسی قسم کی سیاست نے دو قومی نظریہ کو تقویت دی اور بعد میں ملک کی تقسیم کے حالات پیدا ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ”وندے ماترم“ کے 150برس مکمل ہونے کے موقع پر مودی حکومت نے اس تاریخی غلطی کو درست کرتے ہوئے اس کو پورا گانے کو قانونی حیثیت دی۔ شاہ نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی ایک بار پھر ووٹ بینک کی سیاست کے لیے اسی خوشامد کی راہ پر آگے بڑھ رہی ہے۔
امت شاہ نے کانگریس پارٹی کے اس فیصلے کو پارلیمنٹ کے نافذ کردہ قانون کی صریح طور پر نظر انداز کرنا قرار دیا۔ انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر کانگریس پارٹی کی مبینہ خوشامد کی سیاست کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی ”وندے ماترم“ کے ساتھ پچھلی غلطی کا خمیازہ بھگت چکا ہے اور ایسی غلطی دہرائی نہیں جانی چاہئے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد