یوپی -جاپان انوسٹمنٹ میٹ 2026سے ہندوستان-جاپان تعلقات میں نئی توانائی، یوپی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری بڑھ رہی ہے: سریش کھنہ
۔گرین ہائیڈروجن، آٹوموبائل، ٹیکنالوجی، اختراعات اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کی بڑی صلاحیت نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کےخزانہ اور پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ
UP-JAPAN-INVESTMENT-MEET-2026


۔گرین ہائیڈروجن، آٹوموبائل، ٹیکنالوجی، اختراعات اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کی بڑی صلاحیت

نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کےخزانہ اور پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں مضبوط نظم ونسق، عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں نے اتر پردیش کو سرمایہ کاری کے سب سے امید افزا مقامات میں سے ایک بنا دیا ہے۔ جاپان اب ریاست کی ترقی کے سفر میں نہ صرف ایک سرمایہ کار کے طور پر بلکہ ایک طویل مدتی اور اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر بھی آگے بڑھ رہا ہے۔

نئی دہلی کے تاج پیلسمیں منعقدہ اتر پردیش-جاپان سرمایہ کاری سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے، سریش کھنہ نے کہا کہ ہندوستان-جاپان تعلقات مشترکہ اقدار، مشترکہ نقطہ نظر اور باہمی ترجیحات کی بنیاد پر مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ جاپان کے ایک بڑے وفد کی شرکت اتر پردیش میں جاپانی کاروبار کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے جاپانی وفد کا خیر مقدم کیا جس میں یاماناشی پریفیکچر(صوبے) کے گورنر کوٹارو ناگاساکی بھی شامل تھے۔

سریش کھنہ نے کہا کہ نظم ونسق کی مضبوط صورتحال، بہترین کنیکٹیویٹی، ایک بڑی کنزیومر مارکیٹ، ہنر مند انسانی وسائل، اچھی پالیسی پر مبنیطرز حکمرانی اور تیزی سے ترقی پذیر بنیادی ڈھانچے اتر پردیش کی بڑی طاقتیں ہیں۔ ”نویش متر“جیسے نظاموں نے کاروبار میں آسانی پیدا کی ہے اور سرمایہ کاری کی تجاویز کو لاگو کرنے کے عمل کو تیز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حالیہ دورہ جاپان نے دونوں فریقوں کے درمیان صنعتی اور ادارہ جاتی بات چیت کو نئی تحریک دی ہے۔ گرین ہائیڈروجن، آٹوموبائل، جدید مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، اختراعات اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں اب نئے امکانات ابھر رہے ہیں۔ اتر پردیش جاپان کو صرف ایک سرمایہ کار کے طور پر نہیں دیکھتا ہے، بلکہ اسے پائیدار اور طویل مدتی ترقی کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یوپی-جاپان انوسٹمنٹ میٹ 2026 دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی، صنعتی اور ادارہ جاتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande