دہلی میں سی این جی بھرتے وقت ٹرک کے سلنڈر میں زوردار دھماکہ، دو ہلاک، چار زخمی
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س): منڈکا کے ٹیکری کلاں علاقے میں بدھ کی شام ایک سی این جی پمپ پر گیس بھرنے کے دوران ٹرک کے سلنڈر میں زوردار دھماکہ ہوگیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پمپ اور آس پاس کے علاقے میں اف
دہلی میں سی این جی بھرتے وقت ٹرک کے سلنڈر میں زوردار دھماکہ، دو ہلاک، چار زخمی


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س): منڈکا کے ٹیکری کلاں علاقے میں بدھ کی شام ایک سی این جی پمپ پر گیس بھرنے کے دوران ٹرک کے سلنڈر میں زوردار دھماکہ ہوگیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پمپ اور آس پاس کے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق حادثہ شام تقریباً 3:37 بجے ٹکری کلاں میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پمپ پر معمول کے مطابق گاڑیوں میں سی این جی بھری جا رہی تھی۔ اسی دوران ایک ٹرک میں گیس بھرنے کے لیے نوزل لگایا گیا۔ ری فلنگ کا عمل شروع ہوتے ہی اچانک ٹرک کا سی این جی سلنڈر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ دھماکے کے بعد پمپ احاطے میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ مقامی پولیس نے بھی پہنچ کر جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس نے موقع سے چھ زخمیوں کو باہر نکالا اور انہیں اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande