
سرینگر، 19 اگست (ہ س): ۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بدھ کو سنتھن ٹاپ کے قریب ایک ٹویرا گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثہ پولیس اسٹیشن لارنو کے دائرہ اختیار میں سنتھن ٹاپ سے تقریباً 2 سے 3 کلومیٹر نیچے پیش آیا۔
تویرا جس کا رجسٹریشن نمبر Jk03G-7299 تھا، سکمز صورہ اسپتال سے ایک لاش لے کر کشتواڑ کی طرف جا رہی تھی، جب مبینہ طور پر ڈرائیور کا کنٹرول کھو گیا اور گاڑی سڑک سے پھسل گئی۔ گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔ حکام نے بتایا کہ ان میں سے چار زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی ایک ٹیم اور ایمبولینس کو فوری طور پر لارنو سے جائے حادثہ پر پہنچایا گیا۔ حکام نے مزید کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نکالا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir