
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے وارانسی کے مسلمان بنکر کو قومی اعزاز سے نوازانئی دہلی،19اگست(ہ س)۔ اتر پردیش کے وارانسی سے تعلق رکھنے والے معروف بنکر شاہ محمد انصاری کو صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے باوقار ’سنت کبیر ہتھ کرگھا ایوارڈ 2025‘ سے نوازا۔ یہ اعزاز 7 اگست 2026 کو نئی دہلی میں 12ویں قومی ہتھ کرگھا دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پیش کیا گیا۔سرکاری ایوارڈ یافتگان کی فہرست کے مطابق شاہ محمد انصاری کا تعلق چولپور، وارانسی سے ہے اور انہیں ’زر بافت شویتامبری اودھ جمدانی ساڑی‘ کی منفرد بْنائی کے لیے اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ صدرِ جمہوریہ نے تقریب میں ملک بھر کے 22 بنکروں، ڈیزائنروں، کوآپریٹو سوسائٹیوں اور کاروباری افراد کو سنت کبیر ہتھ کرگھا اور قومی ہتھ کرگھا ایوارڈز سے نوازا، جن میں تین بنکروں کو سنت کبیر ہتھ کرگھا ایوارڈ دیا گیا۔شاہ محمد انصاری کا اعزاز روایتی بنارسی بْنائی کے تحفظ کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جدید مشینی دور میں روایتی ہتھ کرگھا فن کو زندہ رکھنے کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی تیار کردہ نایاب جمدانی ساڑی نے انہیں ملک کے ممتاز ہتھ کرگھا کاریگروں میں شامل کر دیا ہے۔شاہ محمد انصاری کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی برسوں کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ وارانسی کی بنارسی بْنائی اور ملک بھر کے محنت کش بنکر طبقے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais