گراہم اسٹینز قتل کیس کے مجرم دارا سنگھ کی سزا معافی کی درخواست پر سپریم کورٹ کی اوڈیشہ حکومت کو پھٹکار
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے آسٹریلوی مشنری گراہم اسٹینز اور ان کے دو کم عمر بیٹوں کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے دارا سنگھ کی سزا معافی کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کے لیے اوڈیشہ حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ جسٹس منوج مشرا کی
گراہم اسٹینز قتل کیس کے مجرم دارا سنگھ کی سزا معافی کی درخواست پر سپریم کورٹ کی اوڈیشہ حکومت کو پھٹکار


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے آسٹریلوی مشنری گراہم اسٹینز اور ان کے دو کم عمر بیٹوں کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے دارا سنگھ کی سزا معافی کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کے لیے اوڈیشہ حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ جسٹس منوج مشرا کی سربراہی والی بنچ نے اوڈیشہ حکومت کو آخری موقع دیا ہے۔

دارا سنگھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہے۔ اپنی درخواست میں دارا سنگھ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کا حوالہ دیا ہے۔ درخواست میں دارا سنگھ نے کہا ہے کہ وہ دو دہائی قبل کیے گئے جرم کا اعتراف کرتا ہے اور اسے اس پر افسوس ہے۔ دارا سنگھ نے کہا کہ گراہم اسٹینز سے اس کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ ایسے میں اس کی سزا معافی کی درخواست پر غور کیا جانا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande