فلم ’کالا ہرن- دی بیٹل فار لیگیسی‘ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ فلم ’کالا ہرن- دی بیٹل فار لیگیسی‘ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے فلم پر عائد پابندی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نے دہلی ہائی کورٹ کے 27
فلم ’کالا ہرن- دی بیٹل فار لیگیسی‘ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ فلم ’کالا ہرن- دی بیٹل فار لیگیسی‘ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے فلم پر عائد پابندی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر نے دہلی ہائی کورٹ کے 27 جولائی کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں فلم کے ٹیزر اور اس سے متعلق تشہیری مواد کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کا حکم فلم ساز کی آزادی اظہار پر پابندی عائد کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم بنانا اور کسی عوامی واقعے کو اپنی کہانی کے نقطہ نظر سے پیش کرنا آزادی اظہار کے دائرے میں آتا ہے۔ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ میں بھی فلم کے پروڈیوسر کی جانب سے یہی دلیل دی گئی تھی کہ ٹیزر میں کہیں بھی براہ راست سلمان خان کا نام نہیں لیا گیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ میں سلمان خان نے اپنے شخصی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران سلمان خان کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل روی پرکاش نے فلم اور اس کے ٹریلر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کے پروڈیوسر درخواست گزار کی شخصیت اور شناخت کا بغیر اجازت تجارتی استعمال کر رہے ہیں۔ درخواست میں سلمان خان نے کہا تھا کہ یہ فلم 1998 میں ان سے متعلق کالے ہرن کے شکار کے معاملے سے وابستہ ہے اور فلم کی نمائش سے ان کے شخصی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande