کولکاتا ایئرپورٹ پر احتجاج کے معاملے میں سوگت رائے نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھا
کولکاتا، 19 اگست (ہ س)۔ کولکاتا ایئرپورٹ کے باہر منگل کے روز اپنی گاڑی کو گھیر کر نعرے بازی اور احتجاج کیے جانے کے معاملے میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے
کولکاتا ایئرپورٹ پر احتجاج کے معاملے میں سوگت رائے نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھا


کولکاتا، 19 اگست (ہ س)۔ کولکاتا ایئرپورٹ کے باہر منگل کے روز اپنی گاڑی کو گھیر کر نعرے بازی اور احتجاج کیے جانے کے معاملے میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو ارکان اسمبلی اریجیت بکشی اور سوربھ شکدار کو مبینہ طور پر اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دراصل سوگت رائے منگل کو کولکاتا ایئرپورٹ کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایئرپورٹ ڈائریکٹر کے دفتر پہنچے تھے۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد جیسے ہی وہ اپنی گاڑی میں بیٹھے، مظاہرین نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور مبینہ طور پر ’’چور، چور‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سیاہ جھنڈے دکھائے۔

الزام ہے کہ احتجاج میں شامل بعض افراد نے جوتوں سے گاڑی کے بونٹ پر بھی ضرب لگائی۔ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کے درمیان سے کسی طرح سوگت رائے کی گاڑی کو باہر نکالا۔واقعے کے بعد رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر پورے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سوگت رائے نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منگل کو پیش آنے والے واقعے کی مکمل معلومات لوک سبھا اسپیکر کو دے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک منتخب عوامی نمائندے ہیں اور اس واقعے میں بی جے پی کے دو عوامی نمائندوں کی مبینہ شمولیت ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپنے خط میں انہوں نے بی جے پی کے ارکان اسمبلی اریجیت بکشی اور سوربھ شکدار کے نام بھی درج کیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج 4 مئی کو اعلان کیے جانے کے بعد سوگت رائے کے خلاف اس نوعیت کے احتجاج کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل دم دم میں بھی مظاہرین نے ان کی گاڑی کو گھیر کر احتجاج کیا تھا۔ اس دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر ’’بوڑھا چور‘‘ کے نعرے لگائے تھے اور ان کی گاڑی پر انڈے بھی پھینکے تھے۔

سوگت رائے نے ایئرپورٹ کے واقعے کو اپنے خلاف سیاسی احتجاج قرار دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر سے معاملے میں مناسب کارروائی کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande