
بیڑ، 19 اگست (ہ س)۔ امبا جوگائی شہر کے ضرورت مند شہریوں کو پکے مکانات فراہم کرنے کے مقصد سے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مزید 66 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ 6 اگست 2026 کو نئی دہلی میں منعقدہ مرکزی منظوری و نگرانی کمیٹی کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی، جس کے بعد مرکزی وزارت ہاؤسنگ و شہری امور نے اس سلسلے میں باضابطہ دفتری یادداشت جاری کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہر کے ضرورت مند خاندانوں کو مکانات فراہم کرنے کے لیے میونسپل صدر نند کشور مندڑا کی جانب سے حکومت کے پاس مسلسل پیروی کی گئی، جس کے نتیجے میں یہ منظوری حاصل ہوئی۔ منظوری کے بعد امبا جوگائی کے شہریوں میں اطمینان پایا جا رہا ہے۔میونسپل صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نند کشور مندڑا نے اپنے دور کے آغاز میں ہی 71 مکانات کی منظوری حاصل کی تھی۔ اب مزید 66 مکانات منظور ہونے سے شہر کے متعدد غریب اور ضرورت مند خاندانوں کے اپنے گھر کا خواب پورا ہونے کی امید ہے۔مکانات کی تجویز پیش کرنے سے لے کر حتمی منظوری تک انتظامی سطح پر مسلسل پیروی کی گئی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ شہر کی مجموعی ترقی کے ساتھ ساتھ نچلی سطح کے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور عام لوگوں کے مسائل عملی اقدامات کے ذریعے حل کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں حکومتی سطح پر رکن اسمبلی نمیتا مندڑا کے اہم تعاون کا بھی ذکر کیا گیا۔ مکانات کی منظوری پر میونسپل صدر نند کشور مندڑا نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر ہاؤسنگ منوہر لال کھٹر، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر ہاؤسنگ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ سنیتراتائی پوار، وزیر پنکجاتائی منڈے، وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر پنکج بھوئر اور رکن اسمبلی نمیتا مندڑا کا شکریہ ادا کیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے