
وزیر اعظم مودی نے لوگوں سے فلاحی بننے کی اپیل کی
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہمیشہ کی طرح صبح ایکس ہینڈل پر سبھاشتم کا اشتراک کرتے ہوئے لوگوں سے فلاحی بننے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جانداروں کی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق مدد کرکے زندگی کی مکمل معنویت ثابت کی جا سکتی ہے۔
یہ سبھاشتم یعنی سنسکرت کا شلوک اس طرح ہے،’’ایتاوججنم سافلیم دیہینامہ دیہشو۔ پرانیررتھیردھیہ واچا شریہ ایواچریت سدا۔۔‘‘ اسے شری مد بھاگوت مہا پران (10.22.35) سے لیا گیا ہے۔ اس شلوک میں انسانی زندگی کے کامیاب ہونے کا مفہوم پوشیدہ ہے۔
وزیرِ اعظم کے ایکس ہینڈل پر اس کا مفہوم لکھا گیا ہے کہ، ’’اس دنیا میں انسانوں کی پیدائش کی اصل معنویت اسی میں پوشیدہ ہے کہ وہ دیگر جانداروں کے تئیں اپنی جسمانی استطاعت، مال و دولت، عقل اور گفتگو کے ذریعے ہمیشہ بھلائی، خیر خواہی اور فلاحی کاموں کو ہی انجام دیں۔‘‘
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن