سنتھن ٹاپ سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
جموں, 19 اگست (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے ڈکسُم کے قریب سنتھن ٹاپ پر بدھ کے روز ایک ژائیلو گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گاڑی زیرِ نمبر جے کے 03جی-7299 میں غلام حسن شیخ ولد محمد ابراہیم
Accident


جموں, 19 اگست (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے ڈکسُم کے قریب سنتھن ٹاپ پر بدھ کے روز ایک ژائیلو گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گاڑی زیرِ نمبر جے کے 03جی-7299 میں غلام حسن شیخ ولد محمد ابراہیم شیخ سکنہ کشتواڑ سمیت دیگر افراد سوار تھے۔ غلام حسن شیخ کو خراب صحت کے باعث در بٹالہ، کشتواڑ لے جایا جا رہا تھا کہ سنتھن ٹاپ کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں غلام حسن شیخ شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

حادثے میں محمد ارشاد ولد بشیر احمد، فیضان حسین ولد غلام حسن اور شکور احمد خان ولد نور محمد خان سکنہ در بٹالہ کشتواڑ زخمی ہوئے۔حاثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس و دیگر امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لیے پی ایچ سی لارنو منتقل کیا ،جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کوکرناگ منتقل کیا گیا۔گاڑی کے ڈرائیور مدثر احمد شیخ کو چھاترو، کشتواڑ منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے۔پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande