اوم برلا کے ساتھ مرکزی وزیروں نے گو سوامی تلسی داس کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س): گو سوامی تلسی داس کے یوم پیدائش کے موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے عوامی زبان کے ذریعے بھکتی کو گھر گھر پہنچانے
اوم برلا کے ساتھ مرکزی وزیروں نے گو سوامی تلسی داس کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س): گو سوامی تلسی داس کے یوم پیدائش کے موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے عوامی زبان کے ذریعے بھکتی کو گھر گھر پہنچانے میں تلسی داس کے تعاون کو یاد کیا۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے تلسی داس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال تخلیق ’شری رام چرت مانس‘ میں مریادا، رحم، قربانی، سچائی، فرض اور دھرم کا ایسا امتزاج ہے، جو ہر دور میں انسان کو زندگی کی صحیح سمت دکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلسی داس نے سنسکرت کی گہری روحانی فکر کو عوامی زبان کی سادگی اور شیرینی میں ڈھال کر بھکتی کو گھر گھر پہنچایا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تلسی داس کی سطریں ’’جا پر کرپا رام کی ہوئی، تا پر کرپا کرہِں سب کوئی‘‘ شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’شری رام چرت مانس‘ کے ذریعے تلسی داس نے سچائی، مریادا، رحم، فرض اور عوامی فلاح کی راہ دکھائی۔

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے تلسی داس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیقات ہندوستانی ثقافت کا انمول ورثہ ہیں اور آنے والی نسلوں کو عوامی فلاح اور باوقار زندگی کی ترغیب دیتی رہیں گی۔

بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے کہا کہ تلسی داس نے سادہ اور مؤثر الفاظ کے ذریعے بھگوان شری رام کے نظریات کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچایا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ’’رام نام منی دیپ دھرو جیھ دیہریں دوار‘‘ چوپائی شیئر کرتے ہوئے تلسی داس کو خراج عقیدت پیش کیا اور ریاست کے عوام کو انکے یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تلسی داس کی روحانی تخلیقات نے بھگوان شری رام کے نظریات، سناتن ثقافت اور ہندوستانی زندگی کی اقدار کا پیغام گھر گھر پہنچایا۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’’رامہی کیول پریمو پیارا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تلسی داس نے بھکتی کو لوک منگل سے، عقیدت کو کردار سے اور دھرم کو فرض و مریادا سے جوڑا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے بھی مہاکوی کو عقیدت کے ساتھ یاد کیا۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے گو سوامی تلسی داس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیقات نے سناتن دھرم کی عظمت اور بھگوان شری رام کے نظریات کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande