
سرینگر، 19 اگست( ہ س): سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ آنے والے دنوں میں سول اور پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے کہا کہ متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے ہونے کی توقع ہے۔
اس کےلۓ مجاز اتھارٹی نے عمل شروع کر دیا ہے۔ سینئر سول حکام بشمول ڈی سی اور انتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ سینئر پولیس افسران کے تبادلے کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ تبدیل کیے جانے والے افسران کی فہرست کو تقریباً حتمی شکل دی جا چکی ہے اور اگلے دو دنوں میں کسی بھی وقت جاری کی جا سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir