ناسک میں ایس ٹی بس اور ٹرک کی شدید ٹکر، 2 افراد جاں بحق 11 زخمی
ناسک، 19 اگست (ہ س): ناسک ضلع کے مالیگاؤں تعلقہ میں مالیگاؤں چالیس گاؤں شاہراہ پر گگاؤں پھاٹا کے قریب بدھ کی صبح ایس ٹی بس اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم میں 2 افراد جاں بحق اور 11 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مالیگاؤں پولیس موقع پر پہ
Nashik Bus Truck Collision Two Killed


ناسک، 19 اگست (ہ س): ناسک ضلع کے مالیگاؤں تعلقہ میں مالیگاؤں چالیس گاؤں شاہراہ پر گگاؤں پھاٹا کے قریب بدھ کی صبح ایس ٹی بس اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم میں 2 افراد جاں بحق اور 11 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مالیگاؤں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ایس ٹی بس مالیگاؤں چالیس گاؤں شاہراہ سے گزر رہی تھی کہ گگاؤں پھاٹا کے قریب اس کی ٹرک سے زوردار ٹکر ہوگئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد مقامی شہریوں اور پولیس کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ پولیس نے جائے حادثہ کا پنچنامہ مکمل کرکے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حادثے کے باعث کچھ دیر تک شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہی، تاہم بعد میں آمدورفت معمول پر آگئی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande