ملیشیا نے بھارت میں سیاحتی تشہیری مہم تیز کی، 12 سے 20 اگست تک سیلز مشن سیریز کا انعقاد
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ ٹورازم ملیشیانے بھارت کو اپنی اہم بین الاقوامی سیاحتی منڈیوں میں برقرار رکھنے کے مقصد سے 12 سے 20 اگست 2026 تک چنئی، ممبئی اور نئی دہلی میں سیلز مشن سیریز-2 کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کے ذریعے بھارتی ٹریول انڈسٹری کے ساتھ شر
ملیشیا نے بھارت میں سیاحتی تشہیری مہم تیز کی، 12 سے 20 اگست تک سیلز مشن سیریز کا انعقاد


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔

ٹورازم ملیشیانے بھارت کو اپنی اہم بین الاقوامی سیاحتی منڈیوں میں برقرار رکھنے کے مقصد سے 12 سے 20 اگست 2026 تک چنئی، ممبئی اور نئی دہلی میں سیلز مشن سیریز-2 کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کے ذریعے بھارتی ٹریول انڈسٹری کے ساتھ شراکت داری مضبوط کرنے اور ملیشیا کو بھارتی مسافروں کے پسندیدہ سیاحتی مقامات میں شامل رکھنے پر زور دیا گیا۔

اس سیلز مشن میں ملیشیا کے سیاحتی شعبے سے وابستہ 47 نمائندوں نے شرکت کی۔ ان میں ٹور آپریٹرز، ہوٹل کاروباری اور ہوابازی کے شعبے کے شراکت دار شامل تھے۔ پروگرام کا انعقاد باٹک ایئر کے تعاون سے کیا گیا اور اس کی قیادت ٹورازم ملائیشیا کے ڈائریکٹر جنرل محمد امیرالرجال عبدالرحیم نے کی۔

محمد امیرالرجال نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ بھارت ملیشیا کے لیے سب سے اہم اور تیزی سے ترقی کرنے والی سیاحتی منڈیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سفری ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود ٹورازم ملیشیابھارتی مارکیٹ میں اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھنے کے لیے ہدف پر مبنی اور مارکیٹ مرکوز تشہیری سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

ٹورازم ملیشیا بھارتی مسافروں کو کوالالمپور اور جینٹنگ ہائی لینڈز سے آگے بڑھ کر سراواک، لنکاوی، پینانگ، جوہر اور صباح جیسے مقامات کا سفر کرنے کی بھی ترغیب دے رہا ہے۔ ان مقامات پر قدرتی خوبصورتی، ایڈونچر، ساحل اور جزیرے کی سیاحت، ثقافتی ورثہ، کھانے پینے، خریداری، خاندانی تفریح، ایم آئی سی ای اور ڈیسٹینیشن ویڈنگ سمیت متعدد تجربات دستیاب ہیں۔

بھارت اورملیشیا کے درمیان مضبوط فضائی رابطہ بھی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہر ہفتے 190 سے زائد براہ راست پروازیں چلائی جاتی ہیں، جن میں 37 ہزار سے زائد نشستیں دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 میں بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری سفر شروع کیے جانے کے بعد ملیشیا آنے والے بھارتی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

’وزٹ ملیشیا 2026‘ مہم کو سال 2027 تک بڑھائے جانے کے بعد ٹورازم ملیشیابھارت میں اپنی تشہیری مہمات مزید تیز کرے گا۔ اس کا مقصد موجودہ سیاحتی رفتار کو برقرار رکھنا، ملیشیا کی شناخت کو مضبوط بنانا اور آنے والے برسوں کے لیے بھارتی سیاحوں کی مضبوط طلب پیدا کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande