کابینہ وزیر نے جموں میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی
کابینہ وزیر نے جموں میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی جموں، 19 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات و قبائلی امور جاوید احمد رانا نے سول سکریٹریٹ جموں میں مختلف وفود سے ملاقات کرکے ان کے علاقوں میں درپیش ترقیاتی مسائل ا
Rana


کابینہ وزیر نے جموں میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی

جموں، 19 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات و قبائلی امور جاوید احمد رانا نے سول سکریٹریٹ جموں میں مختلف وفود سے ملاقات کرکے ان کے علاقوں میں درپیش ترقیاتی مسائل اور عوامی مشکلات کا جائزہ لیا۔ وفود نے پانی کی فراہمی، آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی ضروریات سے متعلق مسائل وزیر کے سامنے رکھے۔ جاوید رانا نے وفود کو یقین دلایا کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

سچیت گڑھ سے ترنجیت سنگھ ٹونی کی قیادت میں آئے وفد نے علاقے میں خراب پڑے ٹیوب ویل کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ اس کی خرابی کے باعث لفٹ آبپاشی اسکیمیں متاثر ہو رہی ہیں اور کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وفد نے آبپاشی نالوں کی صفائی اور بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔ وزیر نے متعلقہ افسران کو موقع پر صورتحال کا جائزہ لے کر خراب ٹیوب ویل کی بحالی اور متاثرہ آبپاشی اسکیموں کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے آبپاشی نالوں کی بروقت صفائی اور دیکھ بھال یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

جاوید رانا نے کہا کہ عوام کو قابل اعتماد پانی کی فراہمی اور آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ترقیاتی اور بحالی کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے زمینی سطح پر کام کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مؤثر تال میل قائم رکھا جائے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande