ہماچل پردیش میں زمین کے تودے کھسکنے سے ایک قومی شاہراہ اور 166 سڑکیں بند، 21 اگست تک شدید بارش کا الرٹ
شملہ، 19 اگست (ہ س): وقفے وقفے سے ہو رہی بارش کے درمیان ہماچل پردیش میں لوگوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ بدھ کو بھی ریاست کے کئی حصوں میں مون سون کی شدید بارش ہوئی، جس کے بعد زمین کے تودے کھسکنے، درخت گرنے اور ندی نالوں میں پانی کی س
ہماچل پردیش میں زمین کے تودے کھسکنے سے ایک قومی شاہراہ اور 166 سڑکیں بند، 21 اگست تک شدید بارش کا  الرٹ


شملہ، 19 اگست (ہ س): وقفے وقفے سے ہو رہی بارش کے درمیان ہماچل پردیش میں لوگوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ بدھ کو بھی ریاست کے کئی حصوں میں مون سون کی شدید بارش ہوئی، جس کے بعد زمین کے تودے کھسکنے، درخت گرنے اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کے واقعات سامنے آئے۔ اس کا اثر سڑک رابطے کے ساتھ ساتھ بجلی اور پینے کے پانی کی خدمات پر بھی پڑا ہے۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بدھ کی شام تک ایک قومی شاہراہ اور 166 سڑکیں بند تھیں۔ منڈی ضلع میں سب سے زیادہ 84 سڑکیں جبکہ منڈی-کوٹلی-دھرم پور قومی شاہراہ روپڑو علاقے میں بند ہے۔ کُلو میں 35، سرمور میں 12 جبکہ شملہ، اونا، کانگڑا اور ہمیرپور میں چھ، چھ سڑکیں بند ہیں۔ صبح کے وقت ریاست میں 279 سڑکیں بند تھیں، جن میں منڈی، چمبا، شملہ اور کُلو سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل رہے۔

محکمہ موسمیات نے 21 اگست تک ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ 20 اگست کو اونا، ہمیرپور، کانگڑا، کُلو، منڈی اور سرمور اضلاع میں جبکہ 21 اگست کو اونا، کانگڑا، منڈی اور سرمور اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 سے 25 اگست تک بھی ریاست میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

مسلسل بارش کا اثر ضروری خدمات پر بھی پڑا ہے۔ بدھ کی شام تک ریاست میں 130 بجلی کے ٹرانسفارمر بند تھے۔ اسی دوران لاہول اسپیتی کی میاڑ وادی میں اچانک آنے والے سیلاب سے ایک پل پانی میں ڈوب گیا اور گاؤں کو جوڑنے والی سڑک کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلاب سے قابلِ کاشت زمین اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 30 جون سے شروع ہوئے مون سون سیزن کے دوران اب تک بارش سے متعلق واقعات میں 205 افراد ہلاک، 318 زخمی اور تین افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے خراب موسم کے دوران محتاط رہنے اور دریا اور ندی نالوں کے کنارے جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande