سنتھن ٹاپ سڑک حادثے میں چار افراد زخمی
جموں، 19 اگست (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سِنتھن ٹاپ کے قریب ایک تویرا گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں کسی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی۔حکام کے مطابق حادثہ سِنتھن ٹاپ سے تقریباً 2 سے 3 کلومیٹر نیچے لارنو کے علاقے می
Accident


جموں، 19 اگست (ہ س)۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سِنتھن ٹاپ کے قریب ایک تویرا گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں کسی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی۔حکام کے مطابق حادثہ سِنتھن ٹاپ سے تقریباً 2 سے 3 کلومیٹر نیچے لارنو کے علاقے میں پیش آیا۔ تویرا گاڑی اسکمز صورہ سے ایک میت لے کرکشتواڑجارہی تھی اسی دوران گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرسڑک سے پھسل گئی۔جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ،حادثے کے وقت گاڑی میں ایک لاش اور چار افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن لارنوسے پولیس ٹیم اورایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ ابتدائی اطلاعات میں حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم بعد میں حکام نے واضح کیا کہ حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande