
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔
مرکزی وزیرِ تعلیم و خوراک، صارفین کے امور اور عوامی تقسیم کے وزیر پرہلاد جوشی نے بدھ کے روز مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کو مفت آن لائن کوچنگ فراہم کرنے کی وزیرِ اعظم کی پہل کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ اجلاس کیا۔
وزیرِ تعلیم جوشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے افسران کے ساتھ ہونے والے اجلاس کا بنیادی مقصد ایک مضبوط قومی پلیٹ فارم تیار کرنا ہے، جس کے ذریعے ملک بھر کے طلبہ کو اعلیٰ معیار کا مطالعاتی مواد، ماہرین کی رہنمائی اور منظم تیاری کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیرِ اعظم نے یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں مفت آن لائن کوچنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیرِ اعظم نے کہا تھا، ”کوچنگ کلاسز غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں پر بوجھ ہیں۔ ہم مختلف امتحانات کے لیے مفت آن لائن کوچنگ فراہم کریں گے۔“
اجلاس کا مقصد ملک بھر کے طلبہ تک معیاری تعلیمی مواد، ماہرین کی رہنمائی اور منظم امتحانی تیاری کی سہولت پہنچانے کے لیے ایک مضبوط قومی پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔ اس کے ذریعے مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کو بغیر کسی مالی رکاوٹ کے بہتر مطالعاتی وسائل فراہم کرنے پر زور دیا جائے گا۔
اجلاس میں افسران کے ساتھ اس پہل کو مو¿ثر اور وسیع بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور طلبہ کی ضروریات کے مطابق آن لائن تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ