ہر گھر کو بجلی فراہم کرنے والا پہلا ریاست بن گیا بہار: شرون کمار
دیہی ترقی کے وزیرکوسمری بختیار پور میں این ڈی اے کارکنوں نے اعزاز سے نوازاپٹنہ، 19 اگست(ہ س)۔نیشنل ڈیموکریٹک الائنس(این ڈی اے) کے زیراہتمام بدھ کوسمری بختیار پور میں ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں دیہی ترقیات کے وزیر اور اطلاعات و رابطہ ع
بابا متیشور دھام  میں بنے گا  ہاٹ، سیلاب متاثرین کے مسائل فوری حل ہوں گے: وزیر


دیہی ترقی کے وزیرکوسمری بختیار پور میں این ڈی اے کارکنوں نے اعزاز سے نوازاپٹنہ، 19 اگست(ہ س)۔نیشنل ڈیموکریٹک الائنس(این ڈی اے) کے زیراہتمام بدھ کوسمری بختیار پور میں ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں دیہی ترقیات کے وزیر اور اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیر اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر جناب شرون کمار کو این ڈی اے کارکنوں نے اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں ریاستی حکومت نے بہار میں بہت کام کیا ہے۔ بہار ہر گھر تک بجلی فراہم کرنے والی ملک کی پہلی ریاست ہے۔ یہاں کے تمام غریبوں کو بجلی کی سہولت فراہم ہے۔ ریاستی حکومت نے تمام افراد کے لیے 125 یونٹ بجلی مفت کر دی ہے۔ اب 90 فیصد خاندانوں کو بجلی کے بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سات نشچے 3 کے تحت ریاستی حکومت نے ہر گھر نل کا جل ، اور ہر نالی گلی کی پختہ کاری منصوبہ شروع کیا ۔ اس منصوبہ کے تحت تمام کام دلتوں کے گھر سے شروع کیے گیے۔دیہی ترقی کے وزیر نے رائے پورہ ہائی اسکول کے لیے باؤنڈری وال کی تعمیر، مٹیشور استھان کے پاس واقع تالاب کے ارد گرد پیور بلاک بچھانے اور دیہی بازار کی تعمیر کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں والوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے۔اس موقع پر آفات مینجمنٹ کے وزیر رتنیش سدا، رکن اسمبلیسنجے سنگھ،رکن اسمبلی نرنجن مہتا، سابق رکن اسمبلی اور سہرسہ کے ضلع صدر گنجیشوار ساہ، جے ڈی یو لیڈر مریدولا کماری، بی جے پی ضلع وزیر گوروسمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande