آسام میں سیلاب سے 115 گاؤں کے 23,876 شہری متاثر
گوہاٹی، 19 اگست (ہ س)۔ آسام میں سیلاب سے پانچ اضلاع کے 14 ریونیو ڈویژنوں کے 115 گاؤں کے 23,876 شہری متاثر ہیں۔ سیلاب اپنے پیچھے طویل عرصے تک نہ بھولنے والابحران کا سایہ چھوڑ گئی ہے۔ جان و مال کے نقصان کے باوجود بالائی آسام کے چار اضلاع کے متاثرہ ب
Assam-flood-relief-NDRF-SDRF


گوہاٹی، 19 اگست (ہ س)۔ آسام میں سیلاب سے پانچ اضلاع کے 14 ریونیو ڈویژنوں کے 115 گاؤں کے 23,876 شہری متاثر ہیں۔ سیلاب اپنے پیچھے طویل عرصے تک نہ بھولنے والابحران کا سایہ چھوڑ گئی ہے۔ جان و مال کے نقصان کے باوجود بالائی آسام کے چار اضلاع کے متاثرہ باشندوں نے اپنی زندگیوں کو دوبارہمعمول پر لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

تمام دریا اس وقت خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہے ہیں۔ کل رات وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں بھی متاثرہ لوگوں کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیلاب سے متعلق مذکورہ معلومات آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 18 اگست کو جاری کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ اب تک 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان شیوساگر، چرائیدیو، جورہاٹ اور گولاگھاٹ کے اضلاع کو پہنچا ہے۔ اس وقت 3,206 ہیکٹیئر زرعی اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ منگل کو سیلاب سے متاثر جانوروں کی کل تعداد 14,645درج کی گئی۔

پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں سیلاب سے راحت اور بچاو¿ کاموں میں مصروف ہیں۔ ریاستی حکومت نے کل 10 میڈیکل ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ سیلاب نے سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande