
نئی دہلی،19اگست(ہ س)۔ علامہ رفیق ٹرسٹ میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (صوبہ دہلی )کے نو منتخب کنوینر شیخ علیم الدین اسعدی جواس سے پہلے این سی پی یو ایل (بھارت سرکار) دہلی اردو اکیڈمی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی (دہلی سرکار) کے ممبر بھی رہ چکے ہیں ان کو علامہ رفیق ٹرسٹ اور ہفتہ روزہ الامان دہلی کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا جس کی سرپرستی اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں اور صدارت دہلی کے مشہور حکیم الدین ذکائی صاحب نے بخوبی انجام دی ۔ علامہ رفیق ٹرسٹ کے چیئر مین واردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے نائب صدر مقصود احمد صاحب نے کہا کہ شیخ علیم الدین صاحب جب سے اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کے کنوینر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں جس طرح آپ نے اردو زبان کے لئے این سی پی یو ایل اور دہلی اردو اکیڈمی کےممبر رہتے ہوئے کام کیئے ہیں اسی سطح پر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کے لئےانجام دیں گے ۔
ہفتہ روزہ الامان کے مدیر محمد وسیم صدیقی نے کہا کہ شیخ علیم الدین صاحب میں یہ خوبی آج بھی موجود ہے جو آج کے نسل نو میں نہیں ہے جس کام کو یہ سو چ لیں یہ کام کرنا ہے تو اس کام کو وہ زمینی سطح پر جاکر انجام دینے کی پو ری پوری کو شش کرتے ہیں اور میںبڑی ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہتا ہوں کہ آپ کل تک سیا سی و سماجی شخصیت تھی اور آج ایک معلوماتی شخصیت ہے جو انہوں نے اپنے بزرگوں کی خدمات کرکے ملی ہیں ۔
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سکریٹری صحافی محمد اویس گورکھپوری نے کہا کہ شیخ علیم الدین صاحب اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(صوبہ دہلی ) میں شیخ علیم الدین صاحب کا کنوینر کے لئے انتخاب بہت خوشی کی بات ہے ۔میں اس کے لئے اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کےنو منتخب کنوینر شیخ علیم الدین اسعدی صاحب نے کہا کہ میں اپنے اس انتخا ب پر اپنے ساتھیوں اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کےقومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے ذریعے مجھے ایک ٹیم کام کرنے والی ملی ہے میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اردو کے لئے زمین پر اتر کر کام کروں گا بس مجھے ساتھیوں کے ساتھ کی ضرورت ہے میں اپنے بارے میں آپ کو صرف اتنا بتا سکتا ہوں میں جس چیز کام کرنے کی ضد پکڑ لیتا ہوں اس کو حل کرکے ہی بیٹھتا ہوں ۔ میں اردو کے لئے سماج کے ساتھ ساتھ سرکا رسے امداد یافتہ اردو میڈیم اسکولو ں کے ساتھ ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں میں اردو کی تعلیم کس معیار کی دی جارہی ہے جانچ کریں گے کیونکہ میرے پاس ابھی سے شکایات آنی شروع ہو گئی ہیں کہ بارہویں جماعت میں سرکار سے امداد یافتہ اردو میڈیم میں گیارہویں جماعت میں آسان اردو پڑھائی جارہی ہے جبکہ یہ مضمون گیارہویں جماعت میں سائنس اسٹریم کے لئے ہوا کرتا تھا لیکن افسوس آج یہ مضمون ہمارے کچھ مسلم اسکولوں سائنس، کامرس اور آرٹس (تینوں اسٹریم ) میں پڑھائی جارہی ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوس کہ ان اردو میڈیم اسکولوں میں اس مضمون میں طلبا کمپارٹمنٹ یا فیل ہو رہے ہیں ۔ ہمارے پاس وقت کم ہے کام زیادہ اس لئے ہم اپنا مکمل وقت اردو کی فلاح و بہبو دگی کے لئے کام کریں گے ۔ اس کے بعدآرگنائزیشن کے قومی صدر جناب ڈاکٹر سید احمد خاں ، ڈاکٹر مفتی جاوید انور ، محمد اویس گورکھپوری ، اسرار احمد ،عمر دین،محمد عبداللہ ، شاہد انصاری ، اسعد میاں ، ڈاکٹر مستجاب ، عبید احمد،فرزانہ بیگم ، عائشہ بیگم اور تقریب کے روح رواں ماسٹر مقصود احمد اور محمد وسیم صدیقی کے ہاتھوں شیخ علیم الدین اسعدی اور ، دہلی کے مشہور حکیم امام الدین ذکائی صاحب کا شال پہناکراستقبال کیا گیا ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais