
علی گڑھ, 19 اگست (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس نے عالمی یومِ فوٹوگرافی کے موقع پر معروف فوٹو جرنلسٹ رگھو رائے کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فوٹوگرافی مقابلے اور نمائش کا اہتمام کیا۔
پروگرام کا افتتاح پروفیسر سیما جاوید نے کیا۔ شعبہ فائن آرٹس کے چیئرمین ڈاکٹر عابد ہادی نے ڈاکٹر دستگیر عالم، ڈاکٹر جمیل احمد، ڈاکٹر محمد کیف فرشوری اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ طلبہ کے تخلیقی فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔
مقابلے میں شعبہ جغرافیہ کے مسٹر ثاقب پرویز نے پہلا انعام ، جبکہ شعبہ فائن آرٹس کے مسٹر تنزیل اور ویمنس کالج کے فائن آرٹس سیکشن کی مس صائمہ خانم نے بالترتیب دوئم اور سوئم انعام حاصل کیا۔
نمائش نے طلبہ کو لمحات کو کیمرے میں محفوظ کرنے اور فوٹوگرافی کے ذریعہ کہانیاں بیان کرنے کا ایک عمدہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ