انسان عروج کی ہر منزل طے کر سکتا ہے،سوائے پیغمبری کے : پروفیسر مظہر آصف
حقیقی تحقیق نئے سوالات اور نئے نتائج تک رسائی کا نام ہے :پروفیسر محمد مہتاب عالم رضویجامعہ میں طلبہ کے لیے علمی وتحقیقی معاونت کے وسیع امکانات ہیں:پروفیسر اقتدار محمد خانفیکلٹی برائے انسانی علوم والسنہ میں نئے طلبہ و طالبات کے لیے ’’ دیکشا آغاز27-2
انسان عروج کی ہر منزل طے کر سکتا ہے،سوائے پیغمبری کے : پروفیسر مظہر آصف


حقیقی تحقیق نئے سوالات اور نئے نتائج تک رسائی کا نام ہے :پروفیسر محمد مہتاب عالم رضویجامعہ میں طلبہ کے لیے علمی وتحقیقی معاونت کے وسیع امکانات ہیں:پروفیسر اقتدار محمد خانفیکلٹی برائے انسانی علوم والسنہ میں نئے طلبہ و طالبات کے لیے ’’ دیکشا آغاز27-2026‘‘کا انعقادنئی دہلی،18اگست(ہ س)

’’روحانی زندگی کی بنیاد ایمان پر ہے اور ایمان انسان کی باطنی زندگی کو صحیح سمت عطا کرتا ہے، جب کہ عملی زندگی میں اس کی تکمیل نیک اعمال، حسن کردار اور دوسروں کے لیے نفع بخش رویے سے ہوتی ہے۔ علم بھی اسی وقت حقیقی معنویت اختیار کرتا ہے جب وہ انسان کے کردار اور عمل میں نمایاں ہو۔‘‘ ان خیالات کا اظہار پروفیسر مظہر آصف، وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے انصاری آڈیٹوریم میں فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ کے نئے طلبہ و طالبات کے لیے منعقد ‘‘اورینٹیشن پروگرام بہ عنوان ‘‘دیکشاآغاز 27-2026’’میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ پروفیسر موصوف نے اسلامک اسٹڈیز، عربی اور اردو جیسے علوم کی معنوی و تہذیبی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ علوم انسانی فکر کی بالیدگی، تہذیبی شعور کی تشکیل اور انسانی بصیرت کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان سے وابستہ طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے علمی سفر کو محض حصولِ علم تک محدود نہ رکھیں، بلکہ وہ اسے وسیع تر انسانی مقاصد اور معاشرتی ذمہ داریوں سے مربوط کریں۔نیز انہوں نے طلبہ کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کی شناخت اور ان کے بھرپور اظہار کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ انسان عروج کی ہر منزل طے کرسکتا ہے، سوائے پیغمبری کے۔ پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، رجسٹرار، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نئے طلبہ و طالبات کو تحقیق و تصنیف کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق اپنے موضوع کے گہرے اور تنقیدی مطالعے، نئے سوالات کی تشکیل، دستیاب شواہد کے تجزیے اور حقائق کی روشنی میں نئے نتائج تک رسائی کا نام ہے۔ اس تناظر میں اعلیٰ تعلیم کا مقصد طلبہ کو صرف موجودہ معلومات کا حامل بنانا نہیں، بلکہ ان میں غوروفکر، تنقیدی بصیرت، سوال اٹھانے اور علم کی نئی جہتیں دریافت کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا بھی ہے۔ پروفیسر اقتدارمحمد خان، صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈین، فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے جامعہ کی قیادت، فیکلٹی کے ذمہ داران، اساتذہ اور دیگر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نئے طلبہ و طالبات کو اپنے علمی سفر کے آغاز پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع کو محض رسمی استقبال تک محدود نہ رکھتے ہوئے نئے طلبہ کو جامعہ کے علمی ماحول، تعلیمی نظام، انتظامی امور اور دستیاب سہولیات سے آشنا کرنے کی ایک بامقصد کاوش قرار دیا، تاکہ وہ نئے ادارہ جاتی ماحول سے مانوس ہوکر اپنے تعلیمی سفر کو بہتر فہم اور واضح سمت کے ساتھ آگے بڑھا سکیں۔ واضح رہے کہ اس دو روزہ پروگرام کا انعقاد فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ میں ایم اے، بی اے، ایڈوانس ڈپلومہ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ سمیت مختلف پروگراموں میں نئے طلبہ و طالبات کو جامعہ میں اپنے تعلیمی سفر کے موثر آغاز اور دستیاب سہولیات و مواقع سے بھرپور استفادے کے لیے ضروری رہ نمائی فراہم کرنا تھا۔اسی لیے ان طلبہ و طالبات کو پروفیسر تنوجہ، ڈین، شعبہ امورِ تعلیم ، پروفیسر احتشام الحق، کنٹرولر امتحانات، پروفیسر محمد اسعد ملک، چیف پراکٹر،ڈاکٹر حبیب الرحمن، کوآرڈینیٹر، این ایس ایس؛ پروفیسر راحیلہ فاروقی، قائم مقام ڈائریکٹر، یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل؛ پروفیسر ایس۔ ایم۔ مذکر، کوآرڈینیٹر، سویم؛ پروفیسر نفیس احمد، ڈائریکٹر، گیم اور اسپورٹس؛ پروفیسر ریحان خان سوری، قائم مقام ڈائریکٹر، مرکز برائے اختراع و کاروباری صلاحیت اور نوڈل افسر، انٹرن شپ سیل؛ ڈاکٹر وکاس سیتارام جی نَگرالے، یونیورسٹی لائبریرین؛ ڈاکٹر راج نیش کمار، کوآرڈینیٹر، این سی سی اور ڈاکٹر ارشاد حسین نقوی، چیف میڈیکل آفیسر، انصاری ہیلتھ سینٹر نے اپنے اپنے شعبوں اور ان سے وابستہ خدمات، سہولیات، سرگرمیوں اور طلبہ و طالبات کے لیے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا، تاکہ وہ جامعہ میں اپنے تعلیمی سفر کے دوران دستیاب مختلف سہولیات اور مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ پروگرام کا آغاز شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے طالب علم محمد ریان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر صبا محمود بشیر، شعبہ انگریزی اور ڈاکٹر خالد مبشر، شعبہ اردو نے انجام دیے۔ کلمات تشکر ڈاکٹر محمد ارشد،ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈاکٹر صہیب عالم،ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ عربی نے ادا کیے۔اس موقع پر فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز کے تمام شعبوں کے صدور، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande