ادھمپور ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں مشتبہ نقل وحرکت کے بعد تلاشی کاروائی شروع
جموں, 18 اگست (ہ س): ادھم پور، ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد پولیس اور حفاظتی دستوں نے مختلف مقامات پر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ حکام کے مطابق پولیس نے سنڑل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ مل کر مشتبہ افراد
Search operation


جموں, 18 اگست (ہ س): ادھم پور، ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد پولیس اور حفاظتی دستوں نے مختلف مقامات پر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

حکام کے مطابق پولیس نے سنڑل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ مل کر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقوں کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی۔ ادھم پور کے تلوت گاؤں میں پیر کی دیر رات دو مشتبہ افراد نے پرکاش چند نامی شخص کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کھانا طلب کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور حفاظتی دستے حرکت میں آگئے اور علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی شروع کردی گئی۔ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے ادھم پور کے علاوہ ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں بھی حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر نگرانی اور تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande