ٹاکلی تالاب میں جاجو کالج کے 3 طلبہ غرقاب
ٹاکلی تالاب میں جاجو کالج کے 3 طلبہ غرقابایوت محل، 18 اگست (ہ س)۔ ایوت محل کے تفریحی مقام ٹاکلی تالاب میں دوستوں کے ساتھ سیر کے لیے گئے جاجو کالج کے 3 طلبہ ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ پیر کی شام پیش آیا۔ طلبہ کوتالاب کے پانی کی گہرائی اورتیزبہ
Three Yavatmal Jaju College Students Drown


ٹاکلی تالاب میں جاجو کالج کے 3 طلبہ غرقابایوت محل، 18 اگست (ہ س)۔ ایوت محل کے تفریحی مقام ٹاکلی تالاب میں دوستوں کے ساتھ سیر کے لیے گئے جاجو کالج کے 3 طلبہ ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ پیر کی شام پیش آیا۔ طلبہ کوتالاب کے پانی کی گہرائی اورتیزبہاؤ کا اندازہ نہیں تھا۔ واقعے پر ایوت محل شہر سمیت تعلیمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مہلوک طلبہ کی شناخت پیوش یادو، پرتھمیش یادو اور پرساد ساتپوتے کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں ایوت محل کے رہنے والے تھے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جاجو کالج کے 8 دوستوں کا گروپ پیر کی دوپہر سیر کے لیے ٹاکلی تالاب پہنچا تھا۔ سیر کے دوران 5 نوجوان تالاب کے پانی میں اتر گئے۔ پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ کا اندازہ نہ ہونے کے باعث اچانک 2 نوجوانوں کے ناک اور منہ میں پانی چلا گیا۔ تاہم دونوں تیر کر پانی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب باقی 3 نوجوان تیز بہاؤ کی زد میں آکر گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہریوں نے امدادی کارروائی شروع کردی۔ پانی سے باہر آنے والے 2 نوجوانوں میں سے ایک کی طبیعت خراب ہونے پر اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی ماہی گیروں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کی مدد سے تالاب میں تلاش مہم شروع کی گئی۔ کافی کوششوں کے بعد امدادی ٹیم نے تینوں طلبہ کی لاشیں برآمد کرلیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مہلوک طلبہ کے رشتہ دار بھی تالاب پہنچ گئے۔ اپنے بچوں کی موت کی خبر سن کر اہل خانہ کی حالت دیکھ کر موقع پر رقت آمیز ماحول پیدا ہوگیا۔ایوت محل کے اطراف تفریحی مقامات پر مسلسل پیش آنے والے حادثات نے ایک مرتبہ پھر حفاظتی انتظامات پر سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ چند روز قبل ایوت محل کے قریب بورگاؤں ڈیم کے علاقے میں سیلفی اور ریلز بنانے کے دوران 2 طالبات کی موت ہوگئی تھی۔ دونوں کی عمر 21 سال بتائی گئی تھی۔اس واقعے کے فوراً بعد ٹاکلی تالاب میں جاجو کالج کے 3 طلبہ کے ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی۔ مسلسل پیش آنے والے ایسے حادثات کے پیش نظر خطرناک تفریحی مقامات پر حفاظتی انتظامات مضبوط کرنے، حساس مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کرنے اور سیاحوں کے لیے واضح حفاظتی ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande