
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ کرناٹک کے رائچور میں 35 ایکڑ پر پھیلے یکلس پورہ کوڑے کے پہاڑ کو سائنسی طریقے سے صاف کرکے سبز جگہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس عمل میں، 62,252 میٹرک ٹن پرانے فضلہ کو ٹھکانے لگایا گیا اور تقریباً 22 ایکڑ قیمتی شہری اراضی کو دوبارہ حاصل کیا گیا۔
شہری ترقی کی مرکزی وزارت نے کہا کہ اب اس زمین پر میاواکی جنگل تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 5 جون 2026 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اس جگہ کا افتتاح کیا۔ اسی دن سے شجرکاری شروع ہوئی اور اب تک 60,000 پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ان میں بانس اور دیگر مقامی انواع شامل ہیں، جو مٹی کو بہتر بنانے، کاربن کو جذب کرنے، حیاتیاتی تنوع بڑھانے اور ہوا کو صاف کرنے میں مدد کریں گی۔ اگلے ایک سال کے اندر یہ علاقہ مکمل طور پر ہریالی سے ڈھک جائے گا۔
رائچور سٹی کارپوریشن نے اس پروجیکٹ کو”ٹاکسک ویسٹ ٹو اکولاجیکل ویلتھ “یعنی زہریلے فضلے سے ماحولیاتی جائیداد میں تبدیل کرنے کے وژن کے ساتھ شروع کیا۔ سیکورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس پی ایم سی آئی ایل) اور نیو انڈیا اسپیس لمیٹڈ نے اس کوشش میں مقامی ادارے کی مدد کی۔
پہلے یہ ڈمپ سائیٹ ارد گرد آباد لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ تھا۔ کوڑے سے بدبو، سیوریج کا اخراج اور آلودگی پھیلتی تھی ۔ اب، وہی سائٹ شہر کے لیے ایک نمونہ بن گئی ہے کہ کس طرح پرانی ڈمپ سائٹ کو صاف کیا جائے اور اسے سبز جگہ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد