قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف کے 5 اہلکار زخمی
قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف کے 5 اہلکار زخمیسرینگر، 18 اگست (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے قاضی گنڈ کے لیوڈورا علاقے میں منگل کو سی آر پی ایف کی بنکر گاڑی سے ٹرک کے ٹکرانے کے بعد کم از کم پانچ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ
قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف کے 5 اہلکار زخمی


قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف کے 5 اہلکار زخمیسرینگر، 18 اگست (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے قاضی گنڈ کے لیوڈورا علاقے میں منگل کو سی آر پی ایف کی بنکر گاڑی سے ٹرک کے ٹکرانے کے بعد کم از کم پانچ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ قاضی گنڈ کے لیوڈورا میں پیش آیا، جس میں زیررجسٹریشن نمبر جے کے 02 ڈی یو-4386 والا ٹرک اور زیررجسٹریشن نمبر جے کے 02 سی جی -5795 والی ایک سی آر پی ایف بنکر گاڑی شامل تھی۔

تصادم کے بعد سی آر پی ایف بنکر گاڑی پلٹ گئی جس سے پانچ اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے قاضی گنڈ کے 163 بٹالین سی آر پی ایف کے ایم آئی روم میں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande