وزیراعظم مودی کی اصولوں سے سمجھوتہ نہ کرنے کی تلقین
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح معمول کے مطابق ایک مشہور سنسکرت اشلوک (سبھاشتم) کے توسط سے کہا کہ ہر شخص کو ہمیشہ خودداری اور عزتِ نفس کے ساتھ جینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی جرات اور بہادری اسی میں مضمر ہے۔ وزیراعظم نے ز
وزیراعظم نریندر مودی کی ایکس پوسٹ


نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح معمول کے مطابق ایک مشہور سنسکرت اشلوک (سبھاشتم) کے توسط سے کہا کہ ہر شخص کو ہمیشہ خودداری اور عزتِ نفس کے ساتھ جینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی جرات اور بہادری اسی میں مضمر ہے۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ انسان کو کسی بھی صورت اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ مہابھارت کے ادیوگ پرو سے لئے گئے سبھاشتم کو وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ اس کا مفہوم ہے: ’’انسان کو ہمیشہ خودداری، ہمت اور غیرت کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہیے۔ سچی مردانگی اور بہادری اسی میں ہے کہ فرد کسی بھی حال میں اپنے اصولوں اور اقدار پر آنچ نہ آنے دے اور نہ ان سے سودے بازی کرے، بلکہ سچائی، صبر اور عزتِ نفس کے ساتھ اپنے نظریات پر ثابت قدم رہے۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande