بھوپال میں ٹیکسی ہڑتال سے مسافر پریشان، ریلوے اسٹیشن پر کیب بند، آٹو ڈرائیور وصول رہے من مانا کرایہ
بھوپال میں ٹیکسی ہڑتال سے مسافر پریشان، ریلوے اسٹیشن پر کیب بند، آٹو ڈرائیور وصول رہے من مانا کرایہ بھوپال، 18 اگست (ہ س)۔ ایگریگیٹر کمپنیوں کے خلاف ٹیکسی ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث دارالحکومت بھوپال میں پیر کی رات 12 بجے سے اولا اور ا
علامتی تصویر


بھوپال میں ٹیکسی ہڑتال سے مسافر پریشان، ریلوے اسٹیشن پر کیب بند، آٹو ڈرائیور وصول رہے من مانا کرایہ

بھوپال، 18 اگست (ہ س)۔ ایگریگیٹر کمپنیوں کے خلاف ٹیکسی ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث دارالحکومت بھوپال میں پیر کی رات 12 بجے سے اولا اور اوبر سمیت تمام کیب سروسز ٹھپ ہیں۔ اس ہڑتال کا سب سے زیادہ اثر بھوپال ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ پر دیکھنے کو ملا، جہاں مسافر آن لائن کیب نہ ملنے اور آٹو ڈرائیوروں کی جانب سے ڈیڑھ سے دو گنا زیادہ کرایہ وصول کیے جانے کے باعث پریشان نظر آئے۔ متحدہ محاذ نے بورڈ آفس چوراہے پر دھرنا دے کر وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم پیش کیا اور مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کی وارننگ دی ہے۔

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایگریگیٹر کمپنیوں کے خلاف ٹیکسی ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے پیشِ نظر پیر کی رات 12 بجے سے اولا، اوبر سمیت دیگر آن لائن کیب سروسز کا آپریشن مکمل طور پر بند ہے۔ اس کا براہِ راست اثر منگل کی صبح بھوپال ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ اور بس اسٹینڈ پر دیکھا گیا۔ باہر سے آنے والے مسافروں نے گھنٹوں آن لائن کیب بُک کرنے کی کوشش کی، لیکن گاڑیاں دستیاب نہیں ہوئیں۔ اس صورتِ حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹو ڈرائیوروں نے مسافروں سے ڈیڑھ سے دو گنا تک من مانی کرایہ وصول کیا۔ ہڑتال کی وجہ سے اسٹیشن پر مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں کافی تگ و دو کے بعد آٹو کا سہارا لینا پڑا۔

معاملے پر آر ٹی او جتیندر شرما نے کہا کہ کیب تنظیموں کو دوپہر میں بات چیت کے لیے طلب کیا گیا ہے اور کرائے میں اوور چارجنگ کی شکایت موصول ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت 22 سے 30 روپے فی کلومیٹر کی شرح، 1 سے 2 روپے فی منٹ ٹائم چارج اور بیس فیئر مقرر کرے۔ ایگریگیٹر کمپنیاں ایندھن اور مینٹیننس کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باوجود من مانے طور پر کم کرائے پر گاڑیاں چلوا رہی ہیں۔

ایگریگیٹر کمپنیوں کے ذریعے چلائی جا رہی غیر تجارتی (پرائیویٹ نمبر کی کار، بائیک اور ای رکشہ) گاڑیوں کے کمرشل استعمال پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

متحدہ محاذ نے منگل کے روز بورڈ آفس چوراہے پر پرامن مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور وزیرِ ٹرانسپورٹ کے نام میمورنڈم سونپا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ جون میں بھی 3 دنوں کا ایئرپورٹ رائیڈ کا بائیکاٹ کر چکے ہیں، لیکن کمپنیوں نے کرایوں کی شرح دوبارہ گھٹا دی۔ ڈرائیوروں نے عوام کو ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مطالبات کا مستقل حل نہ نکلا، تو یہ احتجاج غیر معینہ مدت کی ہڑتال میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بھی اپنی روزی روٹی بچانے کے لیے تحریک چلانے پر مجبور ہیں۔ ساتھ ہی متحدہ محاذ نے واضح کیا ہے کہ ہڑتال اور دھرنا پرامن رہے گا نیز کسی بھی شرپسند عناصر کی غیر قانونی سرگرمی کے لیے تنظیم جوابدہ نہیں ہوگی۔ ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے 18 سے 20 اگست تک تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande